3 جنوری 2015 - 17:54
سنہ 2014 میں خودکشی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد دوگنا ہو گئی

صیہونی فوج کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج میں خود کشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد 2014 میں دگنی ہو گئ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو جاری کیے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، 2014 میں 15 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی جب کہ 2013 میں، صرف سات فوجیوں نے خودکشی کی تھی۔

صیہونی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2014 میں ڈیوٹی پر تعینات 105 فوجی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے 70 ہلاکتیں فوجی سرگرمیوں کے دوران ہوئی ہیں۔

تریسٹھ صیہونی فوجی گزشتہ موسم گرما کے دوران غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق،  خود کشی کرنے والے فوجیوں میں سے چار نے غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں حصہ لیا تھا۔

صیہونی فوج میں خودکش معاملوں میں غیر معمولی اضافے نے اسرائیل کو مجبور کیا ہے کہ وہ غزہ کے خلاف جنگ میں شریک فوجیوں پر مرتب ہونے والے اثرات کی جانچ پڑتال کرے۔

.......

/169